ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی اسمبلی اجلاس: مولانا عبدالاکبر چترالی کا قادیانیوں  کی سرگرمیوں کا نوٹس لینےکا مطالبہ

  اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں جماعت اسلامی کے رہنمامولانا عبدالاکبر چترالی نے  قادیانیوں  کی سرگرمیوں کا نوٹس لینے  اورکاروائی کا مطالبہ کردیا۔

 جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا۔

مولانا عبدالاکبر چترالی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ  قادیانیوں نے تبلیغ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے  آئین کے مطابق بھی انھیں اس کی اجازت نہیں،انہوں نے ایکڑوں اراضی اس مقصد کے لیے حاصل کی ہے جہاں غریبوں کی غربت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں اپنے جال میں پھنسایا جا رہا ہے، آئین پاکستان میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا تھا وہ اس طرح تبلیغ نہیں کر سکتے۔

ان کاکہنا تھا کہ چترال میں لوگوں کے پاس گندم نہیں ہے ,وزیر اعظم نے وعدہ کیا تھا گذارش ہے وہ وعدہ پورا کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ  محرم کی آڑ میں راستوں کو بند کیا جارہا ہے، شاہراہ دستور پر موٹر سائیکل والوں کو نہیں چھوڑا جارہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں