ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور ہائی کورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمات میں تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم واپس

لاہور : ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کومقدمات میں تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم واپس لے لیا ۔

لاہورہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف پنجاب کے کیسزیکجا کرنے اورکارروائی روکنے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

 جسٹس عالیہ نیلم نے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست پرسماعت کی ۔

 وکیل چیئرمین پی ٹی آئی انتظار حسین کا کہنا ہے کہ سینئروکیل دستیاب نہیں مہلت دی جائے، عدالت تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم واپس نہ لے۔

 عدالت نے درخواست کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ 

درخواست میں پنجاب بھرمیں درج چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیسز یکجا کرنے کی استدعا کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں