ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے تازہ واقعے کی شدید مذمت

اسلام آباد:  پاکستان نے سویڈن میں ہونے والے قرآن پاک کی بے حرمتی کے تازہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

گزشتہ ماہ 29 جون کو عید الاضحی کے روز سویڈن میں مسجد کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون سلوان مومیکا نے جمعہ کو ایک بار پھر پولیس کی سخت سکیورٹی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔

سویڈن حکومت کی جانب سے ملعون سلوان مومیکا کو قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دینے پر عراق میں شدید عوامی ردعمل سامنے آیا اور مشتعل افراد نے عراق میں سویڈش سفارت خانے پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی اور سفارت خانے کی عمارت کو آگ لگا دی۔ 

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مذہبی منافرت پر مبنی کارروائیاں ناجائز ہیں، عالمی قانون مذہب، عقیدے کی بنیاد پر امتیازی سلوک اور تشدد کو ممنوع قرار دیتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلاموفوبیا واقعات نے 2 ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، عالمی برادری اسلامو فوبیا کارروائیوں کی مذمت کرے۔ 

پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ تمام ممالک مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو الگ تھلگ کرنے کا آغاز کریں، توقع ہے سویڈش حکام اشتعال انگیزی کی کارروائیوں کو روکنے کے اقدامات کریں گے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں