ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اسلام و فوبیا کاروائیوں کی مذمت

اقوام  متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس  نے عدم رواداری، تشدد اور اسلام و فوبیا   کی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے مسلمان  معاشرے کے ساتھ اظہار  یکجہتی کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر ترجمان کی جانب سے جاری کردہ  تحریری اعلامیہ  میں واضح کیا گیا ہے کہ گوٹریس نے نیو یارک  میں اقوام متحدہ  کے دفتر میں  اسلامی تعاون تنظیم کے سفیروں کے ایک گروپ کے ساتھ  ایک اجلاس منعقد کیا۔

بیان کے مطابق  گوٹریس نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل”مذہبی منافرت ،امتیازی سلوک، دشمنی اور تشدد کا باعث بننے والی نفرت  کے خلاف جدوجہد” قرارداد پر عمل درآمد کے لیے کوششیں کرتی رہے گی۔ "

گوٹریس کے مسلم کمیونٹی کے ساتھ  تعاون کرنے پر زور دینے والے  بیان میں کہا گیا ہے کہ، "سیکرٹری جنرل عدم برداشت، تشدد اور اسلامو فوبک کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں جو تناؤ کو بڑھاتے اور امتیازی سلوک اور بنیاد پرستی کو جنم دیتے ہیں۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں