ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے خواتین کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، خرم شیر زمان

کراچی:سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط تحریر کیا ہے۔

 کراچی سے جاری خط کے متن کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لئے خواتین ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 خرم شیر زمان کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے خواتین اراکین کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ خط کے متن کے مطابق سندھ حکومت اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے خواتین ارکان کے جبری دستخط لینا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کے ساتھ چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کا سلسلہ بند کیا جائے، اسپیکر اسمبلی پولیس کے رویے اور غیر آئینی چھاپوں کا ازخود نوٹس لیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں