ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’میرے پاس تم ہو‘ کی تاریخی کامیابی کا علم ہوتا تو زیادہ معاوضہ لیتا، عدنان صدیقی

  کراچی: پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر انہیں علم ہوتا کہ ٹی وی ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ اتنا زیادہ کامیاب ہوگا تو وہ اس کا زیادہ معاوضہ طلب کرتے۔ 

ایک تازہ انٹرویو میں عدنان صدیقی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ خلیل الرحمان قمر کے لکھے ڈرامے کی کامیابی کے مطابق انہیں اس کا معاوضہ نہیں ملا تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں اندازا نہیں تھا کہ ٹی وی ڈرامہ اتنا زیادہ ہٹ ہو جائے گا اور اس کا سارا کریڈٹ ندیم بیگ اور ہمایوں سعید کو جاتا ہے۔

عدنان صدیقی کے مطابق ’میرے پاس تم ہو‘ میں ہمایوں اور عائزہ نے بہترین اداکاری کی اور وہ خود بھی ان کے درمیان اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 2019 کے بلاک بسٹر ڈرامے نے ان کے شوبز کیریئر کو آگے بڑھنے میں بہت مدد دی اور انہیں اس سے پوری دنیا میں شہرت ملی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں