ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ،پاکستانی کھلاڑی حمزہ خان فائنل میں پہنچ گئے

میلبرن: پاکستان کے حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر سکواش میں تاریخ رقم کردی ، حمزہ خان نے ورلڈ اسکوائش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی ۔ 15  سال بعد کسی پاکستانی کھلاڑی کو ورلڈ جونئیر اسکواش میں فائنل تک رسائی حاصل ہوئی ہے ، سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے  میلول سیانی مینیکو کو تین-

دو سے شکست دی۔ حمزہ کی ابتدائی برتری کے بعد فرانسیسی کھلاڑی نے کم بیک کر کے مقابلہ برابر کیا۔

تیسرے اور چوتھے گیم میں حمزہ برتری لے کر بھی آخر میں اسے برقرار نہ رکھ پائے تاہم فیصلہ کن گیم میں انہوں نے مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کیا۔ حمزہ خان نے یہ میچ 8-11، 4-11، 12-10، 11-09 اور11-13 سے اپنے نام کیا۔ حمزہ اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان میچ 81 منٹ تک جاری رہا اور اس دوران ریفری نے حمزہ کے خلاف کئی متنازع فیصلے بھی دیے۔

اس سے قبل حمزہ خان نے کوارٹر فائنلز میں ملائیشیا کو شکست دے کر ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ خیال رہے کہ آخری مرتبہ 2008 میں عامر اطلس خان نے ورلڈ جونیئر کا فائنل کھیلا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں