ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

استعمار کے نمائندوں نے ہی ملک تباہ کیا، راشد نسیم

لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک میں میرٹ اور صلاحیت کی بنیاد پر، پاکستان میں ظاہری شخصیت، انگریزی طوراطوار اور سیکولر خیالات کے حامل لوگوں کے لیے راستے کھلے ہیں، داڑھی والے کو آگے نہیں بڑھنے دیا جاتا اس کے لیے اقتدار میں آنے کے دروازے بندہیں،  حقیقت یہ ہے کہ استعمار کے نمائندوں نے ہی ملک تباہ کیا۔

 منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے راشد نسیم نے کہا کہ افغانستان میں سیدھے سادھے لوگوں نے ملک کو بہترین انداز میں چلایا، سپرطاقتوں کو شکست دی اور امن و انصاف قائم کیا، افغانستان کسی کا مقروض نہیں، سادگی اور جرأت ایمانی کے حامل حکمران وہاں دنیا سے بے خطر ہو کر ترقی کی بنیادیں رکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  ایران کی مثال سب کے سامنے ہے، وہاں بھی داڑھی والے افراد ملک کو بہتر انداز میں چلا رہے ہیں، پاکستانیوں کو سوچنا ہو گا کہ کن لوگوں کو آگے لایا جائے، قوم فیصلہ کرے صلاحیت اور دیانت داری کس کے پاس ہے،امانت کا حق کون ادا کر سکتا ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  ان پہلوؤں کو دیکھ کر عوام کو انتخابی پیمانے بدلنے ہوں گے، قوم بار بار ڈسی جا رہی ہے، ایک کی طرح کے چہرے کئی دہائیوں سے مسلط ہیں۔ ملک میں میرٹ کی بنیاد پر فیصلے ہوں تو ترقی و خوشحالی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں