ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کی جانب سے پاکستان میں انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا قرار

واشنگٹن:امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ الزبتھ ہورسٹ  نے کہا  ہے کہ پاکستان میں انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا ہے، آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پرامید ہیں۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین پائیدار شراکت داری ہے، پاکستان اور امریکا کی متعدد معاملات میں مشترکہ دلچسپی ہے۔

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کیلئے معیشت اور موسمی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں۔ الزبتھ ہورسٹ نے مزید کہا کہ امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ہے، گزشتہ برس 9 بلین ڈالر کی تجارت ہوئی، امریکا کی طرف سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 250 ملین ڈالر رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستان کو 215 ملین ڈالر دیئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں