ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کل ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔
ترکیہ وزارت خارجہ سے موصول معلومات کے مطابق "مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور قرآن کریم کے تقدس پر حملوں کے مقابل اسلامی تعاون تنظیم کو حرکت میں لانے اور متوقع مشترکہ تدابیر کے بارے میں بات چیت کی گئی ہے”۔