ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیصل آباد میں بجلی کاکرنٹ لگنے سے 7سالہ بچے سمیت3افرادجاں بحق

فیصل آباد: مختلف مقامات پربجلی کاکرنٹ لگنے سے 7سالہ بچے سمیت3افرادجاں بحق ہوگئے۔

ریسیوذرائع کے مطابق ستیانہ روڈ  اعوان والا میں گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے 7سالہ عبداللہ عباس کو بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگ گیا جوموقع پر جاں بحق ہو گیا۔

تحصیل تاندلیانوالہ کے محلہ اعوان ٹائون میںکبوتر کو پکڑنے کے لیے دیوار پر چڑھنے کی کوشش کے دوران بجلی کے تاروں سے کرنٹ لگنے سے 17 سالہ محمد بلال مجید جاں بحق ہو گیا۔

چک 422 گ۔ب۔ کا رہائشی ہے۔اِسی طرح چک 433 گ۔ب، جھوک دتہ میں آہنی ٹی آرتاروں کے ساتھ ٹکرانے سے18سالہ مزدور صغیرعلی بجلی کاکرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ وہ ٹی آر لے کرچھت پرجارہاتھاکہ بجلی کی مین تاروں سے ٹکرایاگیاصغیرعلی جلہ  موڑ، تاندلیانوالہ کا رہائشی تھا ۔

تینوں نعشیں ضروری قانونی کارروائی کے بعدورثاکے سپردکردی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں