ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مالی: دہشتگردانہ حملہ، 10 شہری ہلاک

مالی کے وسطی حصّے میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں 10 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل تومینیان کے گاوں جانکوئین  میں ایک شادی کی تقریب پر دھاوا بول کر فائرنگ کرنا شروع کر دی۔

واقعے میں کم از کم 10 شہری ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ "3 ملکی سرحد”  کے نام سے پہچانے جانے والے برکینا فاسو، مالی اور نائجر  کے سرحدی علاقے  حالیہ سالوں میں القاعدہ گروپوں اور داعش کے حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

مالی میں 2013 سے متعین غیر ملکی فوجی مشنوں کے باوجود ملک میں دہشت گردانہ حملے جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں