ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز شریف وطن واپس پہنچ گئیں

لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف ایمریٹس کی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئیں۔

لاہور ایئر پورٹ پر سابق ایم پی اے مرزا جاوید نے مریم نواز شریف کا استقبال کیا، مریم نواز شریف ذاتی سیکیورٹی حصار میں ایئر پورٹ سے جاتی امرا رائیونڈ روانہ ہوئیں۔ لندن قیام کے دوران مریم نواز شریف نے والد کے ساتھ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔

واضح رہے کہ مریم نواز شریف عید سے قبل دبئی سے لندن روانہ ہوئیں تھیں جبکہ مریم نواز شریف نے کچھ دن دبئی میں بھی قیام کیا۔ مریم نواز شریف نے والد نواز شریف کے ہمراہ لندن میں عید منائی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں