ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’’یہ میری زمین ہے، کیا سمجھے؟‘‘فلسطینی بچے کی اسرائیلی فوجی سے بلاخوف مکالمہ

یروشلم :فلسطینی بچے کے مسلح اسرائیلی فوجی سے بلاخوف مکالمے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں بچہ مسلح اسرائیلی فوجی کو کہتا ہے’’ یہ میری زمین ہے، کیا سمجھے‘‘۔

میڈیارپورٹس  کے مطابق مغربی کنارے پر زمین ہتھیانے کیلئے بضد اسرائیلی فورسز کو بچے نے آئینہ دکھا دیا، فلسطینی بچے نے بلاخوف مسلح اسرائیلی فوجی کو بتاتا ہے کہ یہ میری زمین ہے، کیا سمجھے۔

فلسطینی بچے کے مسلح اسرائیلی فوجی سے بلاخوف مکالمہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

دوسری جانب صیہونی فورسز کی بربریت کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، مغربی کنارے میں سترہ سالہ نوجوان کو شہید کر دیا، قابض اسرائیلی فوج نے محمد فواد کو مظاہروں کے دوران سر میں گولی مار کر شہید کیا۔

اسرائیلی فورسز نے نہتے فلسطینیوں پر اندھا گولیاں اور گرینیڈ برسائے، ایک زخمی باپ نے اپنے چھوٹے سے بیٹے کو بچانے کی خاطر آغوش میں چھپا لیا۔

رملہ میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کی زد میں دو نوجوان زخمی ہوئے ، اسرائیلی فورسز رواں سال اب تک دو سو دو نہتے فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں