مظفرآباد:محکمہ لائیو اسٹاک آزادکشمیر کا کسان حضرات کیلئے بھیڑ بکریوں کی فارمنگ کیلئے پراجیکٹ میں درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 9 اگست 2023 ہے ،تین مختلف کیٹیگریز میں بالترتیب 20 40 اور 60 بھیڑ بکریوں کیلئے 2 لاکھ 4 لاکھ اور 6 لاکھ کی گرانٹ دی جائیگی۔
علاوہ ازیں 20 بھیڑ بکریوں کی کیٹیگری میں فی ضلع 9 کسان 40 کی کیٹیگری میں فی ضلع 5 کسان اور 60 کی کیٹیگری میں فی ضلع دو کسان گرانٹ کے حاصل کرسکیں گے۔
اس پراجیکٹ میں بیروزگار گریجویٹس کیلئے کوٹہ مختص ھے اور بالخصوص ویٹرنری گریجویٹس جو بیروزگار ھیں ان کو ترجیح دی جائیگی۔
اس پراجیکٹ سے آنے والے سالوں میں بھیڑ بکریوں کی فارمنگ میں ناصرف اضافی ھوگا بلکہ مارکٹ میں مٹن کی لوکل پیداوار میں اضافے کے ساتھ قیمت میں بھی کمی ھوگی اور عوام کو لوکل دستیاب جانور بھی میسر ھوں گے۔
کسانوں اور بالخصوص پڑھے لکھے لوگوں کی اس پراجیکٹ میں دلچسپی زیادہ ھے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کی پوری کوشش ھیکہ ایسے پراجیکٹ لائے جائیں جس سے بیروزگاری میں نمایاں کمی لائی جاسکے اور بھیڑ بکریوں و دوسرے جانوروں کی فارمنگ میں اضافہ ھو۔ ریاست بھر میں بھیڑ بکریوں کی افزائش کیلئے موسم و چرائی والی جگہ موزوں ھے۔
جملہ معلومات و دیگر ضروری ھدایات محکمہ لائیو اسٹاک کی ویب سائٹ اور فیس بک پیجز پر دستیاب ھے علاوہ ازیں درخواست فارم جملہ ضلعی آفیسران کے دفاتر و فوٹو سٹیٹ شاپس پر میسر ھیں۔درخواست فارم کی کوئی فیس نہ ھے۔
کسان حضرات دفتری اوقات میں قریبی ویٹرنری مراکز بالخصوص مرکزی ضلعی دفاتر ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک اینڈ پولٹری ڈویلپمنٹ آ فیسر رابطہ کریں۔
