ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امپائر کے فیصلے پر ناراضی،بھارتی کپتان پر75 فیصد میچ فیس جرمانہ

ڈھاکا:امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرنے پر بھارتی کپتان پر 75 فیصد میچ فیس جرمانہ کردیا گیا۔ 

بنگلہ دیش سے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں کامیابی سے محرومی پر بھارتی کپتان نے ناقص امپائرنگ پر غصے کا اظہار کیا تھا جبکہ میچ کے اختتام پر انھوں نے آن فیلڈ امپائرز کو ٹیم کے ٹرافی کے ہمراہ فوٹو سیشن میں شریک ہونے کا بھی کہا تھا، تیسرا میچ ٹائی ہوجانے پر ٹرافی دونوں ملکوں نے شیئر کی ہے۔ 

دوسری جانب بھارتی کپتان ہرمنپریت کور پر امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیے جانے پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ 

میڈیارپورٹ کے مطابق بنگلہ کپتان نگارسلطانہ نے بھارتی ہم منصب کے رویے سے متعلق سوال پر کہا کہ انھیں زیادہ بہتر رویے کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کرکٹ ڈسپلن اور قدر کرنے کا ہی نام ہے، کھیل میں امپائرز کا فیصلہ ہی حتمی ہوتا ہے چاہے وہ ہمیں پسند ہی کیوں نہ آئے، انھوں نے ہماری پلیئرز سے متعلق ناراضی کا اظہار نہیں کیا ہے، لہذا اس معاملے پر ہمارا زیادہ کچھ کہنا نامناسب ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں