ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توہین الیکشن کمیشن: چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

control room

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے توہینِ کمیشن پر چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں پیش نہ ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جس پر الیکشن کمیشن نے آج آئی جی اسلام آباد کو اُن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کل گرفتارکرکے پیش کیا جائے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہو رہے، جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں