ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ بلوچستان میں بارشوں کے باعث حب ڈیم میں پانی کی سطح 5 فٹ بلند

کراچی:سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح 5 فٹ بلند ہوگئی ہے۔ 

کہا جارہا ہے کہ اگرمزید 5 فٹ پانی آگیا تو اس سال بھی حب ڈیم مکمل بھر جائے گا۔  

واپڈا ذرائع کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارشوں کیبعد حب ڈیم میں گزشتہ روز سے پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ 22 جولائی تک حب ڈیم میں پانی کی سطح 329 فٹ سے زائد تھی۔  

واپڈا ذرائع کے مطابق 23 جولائی کی شام حب ڈیم میں سطح آب 330.9 فٹ تک پہنچ گئی تھی، گزشتہ رات حب ڈیم میں 4 فٹ سے زائد پانی پہنچا۔  

حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 5 فٹ سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔  حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے، واپڈا ذرائع کے مطابق پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اگر مزید 5 فٹ تک پانی اگیا تو حب ڈیم اس سال بھی مکمل طور پر بھر جائے گا۔  

خیال رہے کہ گزشتہ سال کی بارشوں کے دوران بھی حب ڈیم مکمل بھر گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں