ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیرابی کیفیت نے پوری قوم کو اپنے شکنجے میں جکڑرکھا ہے، امیر العظیم

لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم نے کہا کہ سیرابی کیفیت نے پوری قوم کو اپنے شکنجے میں جکڑرکھا ہے، ملک میں کبھی روٹی،کپڑا مکان،کے نعرے پر اقتدار حاصل کیا جاتا ہے لیکن عوام فاقوں پر مجبور کبھی قرض اتاروملک سنوارو کے نام پر اقتدار حاصل کیا جاتا ہے۔

امیر العظیم نے کہاکہ اقتدار کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ ملکی قرضے ختم نہیں ہوئے بلکہ قرضے تین گنابڑھ گئے ہیں پھر ریاست مدینہ تبدیلی کے نام پر اقتدار حاصل کیا جاتا ہے تو معلوم ہوتا ہے عوام کی معاشی،سماجی،اخلاقی معیار کی بلندی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بلکہ حکمران طبقے کے وارے نیارے ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا جماعت اسلامی کی امانت دار،دیانت دار قیادت کی ہر سطح پر قوم تحسین کرتی ہے اب وقت آگیا ہے کہ ان ظالم ،کرپٹ قیادتوں کے خلاف جہاد کرتے ہوئے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے تا کہ ملک میں امن،ترقی،خوشحالی آسکے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان  نے کہا کہ مسلم لیگ،پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں پاکستان کے عوام مہنگائی،بے روز گاری،بد امنی میں پس کر رہ گئے ہیں ۔آج بجلی آتی نہیں لیکن بجلی کے روزانہ بڑھتے بل دیکھ کر عوام کے ہوش اڑ گئے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں