ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مجھے سیاست میں 35سال ہو گئے اور مریم نواز چند سال پہلے سیاست میں آئی، شاہد خاقان

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)کے رہنما اورسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں 35سال سے (ن)لیگ کاحصہ ہوں۔ مجھے سیاست میں 35سال ہو گئے ہیں اور مریم نوازشریف چند سال پہلے سیاست میں آئی ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سب کو ملکی مسائل کا پتا ہے، مجھ سے پوچھناچاہیں تو میں بتادیتاہوں، سب سے پہلے آپ کو نیب ختم کرنا ہو گا ، یہ ادارہ ملک کی معیشت کی تباہی کا سبب ہے۔ نیب بنایا ہی اس لئے گیا تھا کہ سیاست کو کنٹرول کیا جائے، ایک آمر نے نیب بنایا تھا اوراس نے سیاست کو کنٹرول کرنا تھا۔

انہوں نے کہاکہ  لوگوں کو آگے پیچھے توڑنا تھا، نیب کاصرف ایک کام ہے کرپٹ کا تحفظ کرنا اورجو نہیں مانتا اس کو اندر کردینا۔ گورننس کے نظام کو مکمل طورپر تبدیل کرنا پڑے گا اور جو نظام 75سال میں ہم تبدیل نہیں کرسکے اسے جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا پڑے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں