ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کولمبو ٹیسٹ : سری لنکا166 رنز پر ڈھیر ،پاکستان  کے 145رنز،2 آؤٹ

کولمبو: سری لنکا کے شہر کولمبو میں  کھیلے جانے والے سری لنکا اور پاکستان کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کا پہلا روز ختم ہوگیا،  جس میں سری لنکا کی مکمل ٹیم  دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 166 رنز پر پو ئلین لو ٹ گئی  جبکہ  پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 145 رنز بنا لیے۔

پاکستان پہلی اننگز کے آغاز میں بہتر کارکردگی  دیکھا نے میں نا کام رہا اور 13 رنز پر قومی ٹیم کی پہلی وکٹ گر گئی، اوپنر امام الحق 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، تاہم اوپنر عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے  دونوں  کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں مکمل  کرنے کے بعد شان مسعود 51 رنز پر  آؤٹ ہوگئے۔

پہلی اننگز میں سری لنکا کی مکمل ٹیم پہلی اننگز میں 166 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے اسپنر ابرار احمد نے 4 اور فاسٹ بولر نسیم شاہ نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں