ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مدعی مقدمہ بیان سے منحرف، رانا ثنااللہ دہشتگردی کے مقدمے سے بری ہوگئے

agreed

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو دہشت گردی کے مقدمے سے بری کردیا۔  

انسداد دہشت گردی عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔   

رانا ثنااللہ انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالا میں پیش ہوئے، عدالت نے بذریعہ نوٹس رانا ثنااللہ کو آج طلب کیا تھا۔دوران سماعت  مدعی مقدمہ اپنا بیان تبدیل کرلیا جس پرعدالت نے رانا ثنا اللہ کو مقدمے سے بری کر دیا۔ 

واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف 25 اگست 2022 کو شاہ کاز اسلم نامی شہری کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا تھا جس میں ان پر چیف سیکرٹری اور ان کے اہلخانہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں