ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امن کے قیام کیلیے بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا ہو گا، طاہر محمود اشرفی

treason

لاہور: چیئرمین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی وزیراعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی ومشرقی وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی ایک گھناؤنا جرم ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

طاہرمحمود اشرفی نے کہا کہ مقدس کتابوں، ہستیوں اور شعائر کی بے حرمتی اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے بلکہ شیطانی ایجنڈے کا حصہ ہے،واقعہ سے دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی،دنیا میں امن کے قیام کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی مذہب آسمانی کتابوں اور انبیا کرام کی توہین کی اجازت نہیں دیتا،مقدس کتابوں قرآن،انجیل ،زبور اور تورات کا احترام ضروری ہے،مقدسات کے تحفظ کا امن جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں