ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کیلئے انشورنس پالیسی ضروری قرار

 ریاض : سعودی وزارت حج وعمرہ  نے کہا  ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے انشورنس پالیسی حاصل کرنا ضروری ہے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق عمرہ ویزے میں انشورنس کی فیس شامل ہے ،عمرہ انشورنس پالیسی میں ہنگامی صحت مسائل،کوویڈ19،عام حادثات، موت، اور فضائی سفر میں تا خیریا منسوخی سے پیدا ہونے والے مسائل کور کیے گئے ہیں۔ 

پالیسی کے ذریعے سے ایک لاکھ ریال تک کا نقصان پورا کیا جائے گا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ انشورنس پالیسی کے 13 فوائد ہیں ان میں ہسپتال میں علاج، ہنگامی زچگی، ٹریفک حادثات، ہنگامی ڈائیلائسز اور اندرون و بیرون ملک فضائی ایمبولینس کی سہولت حاصل ہو گی۔

 اس حوالے سے عمرہ انشورنس پالیسی میں مکمل طورپرمعذوری،عارضی معذوری،موت کا باعث بننے والے عارضی حالات، قدرتی آفات سے موت، متوفی کی میت لے جانے ،عدالتی فیصلے سے مقررکی جانے والی دیت شامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں