ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر رجب طیب ایردوان کا کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ ترک  صدی کی تعمیر کے مقصد کے ساتھ اپنے ہدف کی راہ پر گامزن ہیں۔

صدر ایردوان نے گزشتہ روز دارالحکومت انقرہ میں صدارتی محل میں کابینہ کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کیا۔

صدر ایردوان  نے کہا کہ تمام شعبوں میں وسیع پیمانے پر انفراسٹرکچر، خاص طور پر تعلیم، صحت، سیکورٹی، نقل و حمل، توانائی اور ہاؤسنگ کے شعبوں میں  21 سالہ ترقی کا اہم  محرک ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہر شعبے میں تجارت سے صنعت تک، زراعت سے لے کر سیاحت تک پہیے گھوم رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری برآمدات اور سیاحت تقریباً ہر ماہ ریکارڈ توڑتے ہوئے اپنی راہ پر گامزن ہیں۔ ہمارا ملک تیزی سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی توجہ اپنی طرف مبذول کر رہا ہے۔ ہماری ہر میٹنگ میں ہمارے ملک میں دسیوں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا جا رہا ہے۔

ایردوان نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 20 سالوں میں ترکیہ  نے  اوسطاً 5.5 فیصد کی شرح سے  ترقی کی ہے، قومی آمدنی کو 238 بلین ڈالر سے 1 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور قومی آمدنی کی درجہ بندی میں ترکیہ  دنیا میں 11 ویں نمبر پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ  انہوں نے روزگار 19 ملین سے بڑھا کر 32 ملین، برآمدات 35 ارب ڈالر سے بڑھ کر 254 بلین ڈالر کی، انہوں نے سیاحوں کی تعداد 15 ملین سے بڑھا کر 52 ملین اور سیاحت کی آمدنی 12 ارب ڈالر سے بڑھ کر 46.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر شعبے میں بے مثال کامیابی حاصل کی ہے ۔

انہوں نے کہا  کہ وہ ملک اور قوم کے کسی بھی فائدے سے ذرہ برابر بھی پیچھے ہٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، صدر ایردوان نے کہا کہ وہ استحکام، اعتماد اور پائیداری کے محور میں اپنے راستے پر گامزن رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں