ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رعنا انصار سندھ اسمبلی کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر بن گئیں، نوٹیفکیشن جاری

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)  کی رکن اسمبلی رعنا انصار کی بطور سندھ اسمبلی کی اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

جی ڈی اے، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے رعنا انصار کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی کی حمایت کی، تینوں سیاسی جماعتوں کے 39 ارکان اسمبلی نے رعنا انصار کی اپوزیشن لیڈر کیلئے جمع کروائی گئی ریکوزیشن پر دستخط کیے۔

قبل ازیں اپوزیشن اراکین کی اکثریت نے رعنا انصار کو نامزد کیا تھا، ان کی جگہ کوئی اور امیدوار سامنے نہ آنے پر سپیکر سندھ اسمبلی نے ایم کیو ایم کی رکن رعنا انصار کو اپوزیشن لیڈر کی سیٹ پر بیٹھنے کی دعوت دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں