ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی وزیر دفاع کا دورہ شمالی کوریا،کم جونگ ان سے ملاقات

روس کے وزیرِ دفاع سرگئی شائیگو نے شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن سے ملاقات کی ہے۔

شمالی کوریا کے خبر رساں ادارے KCNA  کے مطابق، روسی وزیرِ دفاع سرگئی شائیگو اور کم جونگ اُن کے درمیان ملاقات میں سلامتی اور دفاعی امور پر بات چیت ہوئی۔

روس کے  وزیرِ دفاع نے شمالی کوریا کے سربراہ کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا خط پیش کیا۔

بتایا گیا ہے کہ  شمالی کوریا کے  لیڈر کم جونگ اُن نے وفد بھیجنے پر روسی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے بعد کم جونگ اُن کی یہ کسی غیر ملکی مہمان کے ساتھ پہلی ملاقات ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں