ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی کا روایتی سلیکشن کمیٹی بحال کرنے پر غور

new board

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی روایتی سلیکشن کمیٹی بحال کرنے پر غور کیا جارہا ہے، چیف سلیکٹر کو دیگر ارکان کی معاونت حاصل ہوگی، ٹیم ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ سے رائے تو لی جائے گی مگر وہ سلیکشن کمیٹی کے رکن نہیں ہوں گے، ممکنہ ناموں پر کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق اور بورڈ حکام کی مشاورت و رابطے جاری ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے دور میں محمد وسیم اور ایسوسی ایشن کوچز پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کرکٹرز کا انتخاب کرتی تھی، نجم سیٹھی نے بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کا چارج سنبھالا تو ایسوسی ایشنز پر مشتمل ڈومیسٹک اسٹرکچر ختم کرکے 2014 کا آئین بحال کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں