ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد: لیگی رہنما پلازہ کی چھت سے گرکر جاں بحق

اسلا م آباد: مسلم لیگ ق ساہیوال کے ضلعی رہنما میاں اللہ یار اسلام آباد میں پراسرارطور پر پلازہ کی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔

 اسلام آباد کے علاقے تھانہ لوہی بھیر میں واقعے نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے فیز 3 میں پراسرار واقعہ رونما ہوا، جس کی چوتھی منزل سے گرکر مسلم لیگ ق کے ضلعی رہنما میاں اللہ یار گڈگور جاں بحق ہوگئے۔

لیگی رہنما نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں کاروباری معاملات کیلئے قیام پزیر تھے۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہے تاہم واقعہ قتل ہے یا حادثہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اللہ یار گڈگور کا کاروباری معاملات پر مبینہ طور پر دیگر پارٹنرز سے تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا، جس میں مخالف حریف نے مبینہ طور پر پلازے کی چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایچ او لوہی بھیر کا کہنا ہے کہ میاں اللہ یار چار دیگر دوستوں کے ہمراہ سوسائٹی میں موجود تھے تاہم واقعے کے فوری بعد چاروں دوستوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کے متعلق حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا پوسٹ مارٹم و تحقیقات میں صورتحال واضع ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں