ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن نے فرد جرم کیلیے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے  خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا 25 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر 2 اگست کو فرد جرم عائد کی جائے گی لہذا وہ اگلی سماعت پر پیش ہوں۔الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ وکیل نے استدعا کی کہ ان کے پاس کیس کا ریکارڈ نہیں، وکیل نے ریکارڈ حاصل کرکے کیس تیار کرنے کی استدعا کی، یہ استدعا منظور کی گئی، وکیل لا ونگ سے دستاویزات حاصل کر لیں۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کیے جاتے ہیں۔توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان پیش، 2 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے اور گرفتار کرکے پیش کر نے کا حکم دیا تھا۔تاہم چیئرمین پی ٹی آئی 25 جولائی کو الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں