ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان اسمبلی میں زمینداروں کے قرضے معاف کرنے کی قرار داد پیش

financial year

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی میں زمینداروں اور کاشتکاروں کے قرضے ختم کرنے کی قرارداد پیش کر دی گئی۔

قرارداد مشترکہ طور پر نصراللہ اور دیگر اراکین نے پیش کی، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث زمیندار اور کاشتکاروں کی آمدنی نہ ہونے کے برابر ہے، موجودہ حالات کے پیش نظر زمینداروں کے قرضے معاف کئے جائیں۔

اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نصراللہ کہا کہ بلوچستان کے زمیندار معاشی طور پر دیوالیہ کا شکار ہیں، قرضے ادا نہیں کر سکتے، اب حالات یہ ہیں کہ زمیندار نان شبینہ کے محتاج ہو چکے ہیں۔

 ضیا لانگو نے کہا ڈونر کانفرنس کی رقم پورے ملک میں برابر تقسیم ہوتی مگر ایسا نہیں ہوا۔رکن صوبائی اسمبلی ظہوربلیدی نے کہا کہ گزشتہ سال کی مون سون بارشوں نے صوبے بھر میں تباہی مچائی، سیلاب متاثر جن کے گھر، باغات اور سب کچھ تباہ ہوا ان کی دادرسی نہیں ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں