ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دہشت گردوں سے مذاکرات ہوئے نہ ہوں گے، دفتر خارجہ

لندن:ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کرنے والوں سے نہ مذاکرات ہورہے ہیں نہ ہوں گے، آئین پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی، پاکستان کا موقف مذاکرات کی بات کرنے والوں کو پہنچا دیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کا مشورہ دینے والوں کو بھی یہی مشورہ ہے کہ جن تنظیموں کے ہاتھ پاکستان کے عوام اور پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں کے خون سے رنگے ہوں ان سے مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں؟

 بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ یہ بھارتیوں کی خام خیالی ہے کہ کنٹرول لائن عبور کرنے پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائیں جائیں گے، پاکستانی قوم جانتی ہے اپنا دفاع کیسے کیا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں