ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ میں کرکٹ شائقین کو ای ٹکٹس دستیاب نہیں ہوں گی

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے ورلڈکپ میں ٹکٹوں کی خریداری سے متعلق کہا ہے کہ اس سال بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میچز کے لیے کرکٹ شائقین کو ای ٹکٹ دستیاب نہیں ہوں گی، انہوں نے کہا کہ شائقین کو فزیکل ٹکٹس اپنے ہمراہ رکھنا ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سیکریٹری بی سی سی آئی نے کہا کہ ای ٹکٹس کی آزمائشی شروعات پہلے باہمی سیریز کے دوران کی جائیں گی، احمد آباد اور لکھنؤ جیسے بڑی گنجائش والے اسٹیڈیمز کے لیے میگا ایونٹس کے دوران ای ٹکٹس ممکن نہیں۔

جے شاہ نے مزید کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ ملکر ورلڈکپ ٹکٹس کے حوالے سے جلد اعلان کریں گے جبکہ گراؤنڈ آنے والے فینز کے لیے صحت مندانہ ماحول اور واش رومز کی صفائی ستھرائی اولین ترجیح ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں