ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راجن پور بس حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 20 زخمی

راجن پور: پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے فاضل پور میں اتوار کی صبح ایک بس الٹنے سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور 20 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ڈرائیور کے سوجانے کے باعث بس کو حادثہ پیش آیا بس میں سوارعقیدت مند سخی سرور سے جیکب آباد واپس جا رہے تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا،شدید زخمیوں کو راجن پور کے ڈسٹرکٹ ہسپتال جبکہ دیگر کو فاضل پور کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں میں ایک خاتون اور دو بچے شامل ہیں،ریسکیو سروسز کے ڈسٹرکٹ انچارج ڈاکٹر اسلم نے بتایا کہ حادثہ بس کا ڈرائیور سو جانے کی وجہ سے کنٹرول کھونے کے باعث پیش آیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں