ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لنکن پریمئیر لیگ میں بابراعظم اور شعیب ملک کی ٹیمیں کل ٹکرائیں گی

لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) کا چوتھا ایڈیشن کل سے کولمبو میں شروع ہوگا، جس میں بابراعظم اور شعیب ملک کی ٹیموں کا کل آمنا سامنا ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا افتتاحی میچ کل بابراعظم کی کولمبو اسٹرائیکرز اور شعیب ملک کی جفنا کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں قومی ٹیم کے کپتان سمیت 14 پاکستانی کھلاڑی اِن ایکشن ہوں گے، ٹورنامنٹ 30 جولائی سے 20 اگست تک کھیلا جائے گا۔

بابراعظم کی کولمبو اسٹرائیکرز میں نسیم شاہ، افتخار احمد، محمد نواز اور امام الحق بھی شامل ہیں، جفنا کنگز کی جانب سے شعیب ملک کررہے ہیں۔ پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، شاہ نواز دھانی، حسن علی، آصف علی، فخر زمان، محمد حسنین، عامر جمال بھی لنکا پریمیئر لیگ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ جفنا کنگز کو ابتدائی تینوں ایڈیشن جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں