ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورے پر یو اے ای پہنچ گئے

اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام اور پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ہوائی اڈے پر وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

دورے میں وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔

دبئی میں وزیر خارجہ مادام تسا میں پہلی پاکستانی شخصیت محترمہ بے نظیر بھٹو کے مومی مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ کا دورہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے مضبوط روابط ، تعلقات اور دوطرفہ تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ دونوں ممالک برادرانہ تعلقات کو مستحکم بنانے اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں