ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کے نائب وزیر اعظم 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گے

بیجنگ: چین کے نائب وزیر اعظم اور کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن ہی لیفینگ آج پاکستان کے دورے  پر اسلام آباد میں پہنچے گے ،نائب وزیراعظم پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان کی دعوت پر چین کے نائب وزیر اعظم 30 جولائی سے یکم اگست 2023 تک پاکستان کا دورہ کریں گے،سی پیک کی دسویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کیساتھ چینی نائب وزیراعظم، صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں بھی کریں گے

دفتر خارجہ کے  جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے مابین باہمی و دفاعی تعاون کے فروغ پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے،اعلامیے کے مطابق نائب چینی وزیراعظم نے سی پیک اور پاک چین اقتصادی تعلقات میں اہم کردار ادا کیا، سی پیک منصوبوں پرعمل درآمد میں بھی متحرک رہے، چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطوں کاحصہ ہے۔

دوسری جانب چینی نائب وزیراعظم کی آمد پر اسلام آباد میں 31 جولائی اور یکم اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں