ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیڈا میں طیارہ حادثے کا شکار،چھ افراد ہلاک

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر کے مطابق، ایک چھوٹا طیارہ جمعے کی رات پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے مسافر  گرجا گھر میں ہونے والی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے جا رہے تھے۔

 بتایا گیا ہے کہ  طیارے میں 1 پائلٹ اور 5 افراد سوار تھے اور طیارے کا پرواز کے آدھے گھنٹے بعد ہی رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

 حادثے کے مقام پر موسم ابر آلود تھا جبکہ واقعے کی تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں