ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باجوڑ میں سفاکانہ انداز میں بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا گیا،  حافظ حسین احمد

weather in London

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئررہنما حافظ حسین احمد نے باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سفاکانہ انداز میں بے گناہ اور پرامن لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ   جے یو آئی کو سازش کے تحت بار بار نشانہ بنایا جارہا ہے اس پہلے بھی کئی مرتبہ ہماری قیادت کو نشانہ بنایا گیا ہے، مولانا فضل الرحمن، مولانا محمد خان شیرانی، مولانا عبدالغفور حیدری سمیت کئی رہنماں پر خودکش حملے کئے گئے ہمارے جید علما کرام کو شہید کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ  حملوں کے بعد حکومت ایک ہی بات کرتی ہے کہ یہ بیرونی سازش ہے اگر یہ بیرونی سازش ہے تو اس کو کون روکے گا؟ انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ بیرونی سازش کو روکنے والے خود اندرونی سازشوں میں مصروف ہیں۔

 حافظ حسین احمد نے کہا کہ پاکستان میں مسلسل مذہبی طبقے کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ پاکستان میں لبرل طاقتیں دہشت گردی کو مذہبی جماعتوں سے جوڑنے کی کوشش کرتی ہے لیکن یہاں سب سے زیادہ مذہبی طبقہ ہی دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں