ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوں کی منظوری نے دور آمریت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، حسین محنتی

load shedding

کراچی: امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ایک گھنٹے میں 29بلوں کی منظوری نے دور آمریت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

محمد حسین محنتی نے کہاکہ   ایکسٹینشن سے لیکر سینیٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری تک سب ایک اورمفادات ومجبوریاں یکساں ہیں صرف جماعت اسلامی نے میدان میں کھڑے ہوکر مخالفت کی اور کلمہ حق بلند کیا۔

انہوں نے کہاکہ  امام حسین  نے بھی یزیدی آمریت کو للکارا اور حق کے غلبے وجمہوریت کی بالادستی کیلئے ساتھیوں اور اپنے اہل خانہ سمیت شہادت نوش کرنے کوترجیح دی مگر آمریت کے ساتھ کوئی سودے بازی نہیں کی، جماعت اسلامی حق کے غلبے اور حسینی مشن کو آگے بڑھانے کیلئے میدان عمل میں ہے عوام اسلامی نظام حکومت کے قیام،اسلامی ،خوشحال اور کرپشن فری پاکستان کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

صوبائی امیر نے سندھ حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک سمیت سرکاری محکموں واداروں کے7.2ارب روپے کے قرضے معاف کرنے کی اطلاعات پر گھری تشویش اور اسے مال مفت دل بے حرم کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمران ٹولے نے قومی خزانے کو مفت کامال اور لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے ،قوم کے خون پسینے سے جمع ہونے والے ٹیکس کی رقم کو بے دردی سے اڑانا عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں