اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس حتمی مراحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کے تحفوں کو ڈکلیئر کیوں نہیں کیا۔؟
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے گھبرانا نہیں آج وہ خود گھبراہٹ کا شکا رہیں ۔سوال کچھ پوچھا جاتا ہے تو جواب کچھ اور دیتے ہیں ،معاملہ توشہ خانہ سے چوری کا ہے،اب انہوں نے تمام نظریں سپریم کورٹ پرلگادی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے دو مر تبہ ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کی،اگر آپ کے پاس بہانوں کے سوا کچھ نہیں تو پھر کیس ختم ہوجانا چاہیے،باربار آپ کے وکیل ہائی کورٹ اور سپریم کو رٹ میں درخواستیں دے رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف بے گناہ ہوتے ہوئے بھی عدالتوں میں پیش ہوئے۔
