کیف:سعودی عرب کی میزبانی میں ایک پیس سمٹ فارمولا کی تیاری ہو رہی ہے جس میں یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کے لئے مذاکرات کیے جائیں گے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے سینئر حکام نے بتایا کہ سعودی عرب ایک سمٹ کی تیاری کررہا ہے جس میں یوکرین کے صدرولودومیر زیلنسکی کے ملک میں امن کے لیے منصوبے سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔
We are preparing the next meeting of national security advisers regarding the implementation of the 🇺🇦 @ZelenskyyUa Peace Formula, which will soon take place in 🇸🇦. It was one of my speech points at the Congress of local and regional authorities under the 🇺🇦 President. pic.twitter.com/xazwqgic2c
— Andriy Yermak (@AndriyYermak) July 30, 2023
اس سے قبل امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی یوکرین کے معاملے ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں سفارتکاروں کی سمٹ کے حوالے سے بتا یا گیا تھا کہ یوکرین میں امن کے لیے بات چیت 5 اور 6 اگست کو جدہ میں ہوگی جس میں 30 ممالک شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ یوکرین نے روس جنگ کے خاتمے کے لیے 10 نکاتی امن فارمولا پیش کیا تھا جس میں یوکرین کی زمینی خودمختاری کی بحالی، روسی فوجیوں کی دستبرداری اور تمام قیدیوں کی رہائی شامل تھی۔
اس 10 نکاتی امن فارمولے پر یوکرین ہفتہ وار 50 سے زائد ممالک کے نمائندوں کے ساتھ انفرادی اور گروپس میں بات چیت کرچکا ہے اور یہ تیاری سعودی عرب میں ہونے والے امن مذاکرات کے لیے ہی ہے۔
واضح رہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری اس جنگ میں دونوں ملکوں کو معالی و جانی نقصانات کے ساتھ شہری انفرااسٹریکچر کی تباہی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
