ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل، پھر فل کورٹ بنانے کی درخواست دائر

اسلام آباد :فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیس میں ایک بار پھر فل کورٹ بنانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سویلینز کے خصوصی عدالتوں میں ٹرائل کا کیس مفاد عامہ کا ہے، ماضی میں بھی کیس 9 ممبرز بنچ یا فل کورٹ نے ہی سنا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے بھی فل کورٹ بنانے کی استدعا کی تھی، حکومت کے کئی وزرا بھی موجودہ بنچ پر تنقید کر چکے ہیں۔

 فل کورٹ کے حوالے سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ فل کورٹ کے فیصلے پر آج تک اسٹیبلشمنٹ سمیت سب نے عمل کیا، بنچ کے رکن جسٹس یحیی آفریدی بھی فل کورٹ بنانے کا کہہ چکے ہیں۔

 درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ ضروری نہیں کہ تمام ججز پر مشتمل ہی فل کورٹ ہو، چیف جسٹس دستیاب ججز پر مشتمل فل کورٹ بنا کر کیس سنیں۔

 درخواست کے مطابق اٹارنی جنرل پہلے ہی یقین دہانی کرا چکے ہیں کہ کسی سویلین کا ٹرائل شروع نہیں ہوا، فل کورٹ سے سویلین کا خصوصی عدالت میں ٹرائل کا معاملہ ایک بار حل ہوجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں