ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لنکا پریمیئر لیگ: بابراعظم کی شرٹ سے جوئے کی کمپنی کا لوگو اڑا دیا گیا

کولمبو: لنکا پریمیئر لیگ میں بابر اعظم کی شرٹ سے جوئے کی کمپنی کا لوگو اڑا دیا گیا جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز کی شرٹس پر موجود رہا،کولمبو اسٹرائیکرز سے معاہدہ کرتے ہوئے ہی بابر اعظم نے واضح کر دیا تھا کہ نام بدل کر جوا کروانے والی سیروگیٹ کمپنی کی تشہیر کرنے والی شرٹ استعمال نہیں کریں گے۔

فرنچائز نے بھی ان کے فیصلے کا احترام کیا، بابر اعظم لیگ میں پہلے میچ کے لیے میدان میں اترے تو شرٹ سے لوگو غائب تھا مگر اسی میچ میں کولمبو اسٹرائیکرز کی ہی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ اور محمد نواز کی شرٹس پر لوگو موجود تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں