ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت

نیویارک:اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر قسم اور شکل کی دہشتگردی عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل نے اپنے اعلامیہ میں حکومت پاکستان اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں،سکیورٹی کونسل نے تمام متعلقہ ممالک سے باجوڑ واقعے کے مجرمان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے پر زور دیا۔ 

سکیورٹی کونسل نے کہا کہ واقعے میں ملوث تمام کرداروں، مالی معاونین اور سہولت کاروں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔

یواین سکیورٹی کونسل کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی کوئی بھی کارروائی مجرمانہ، بلاجواز اور قابل مذمت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں