ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن کی پختونخوا میں سیاست میں ملوث وزرا کی برطرفی کی درخواست

پشاور: الیکشن کمیشن کی جانب سے پختونخوا میں سیاست میں ملوث نگراں وزرا کو ہٹانے کی درخواست کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کو لکھے گئے خط میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ نگراں وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی کی صوبے میں سیاسی امور کی مداخلت کا نوٹس لیا گیا ہے، جس میں آیا ہے کہ نگران کابینہ سیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر تقرر کی گئی جس کی مثال سابق نگران وزیر شاہد خٹک کا کیس ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ اور بھی وزرا نے میڈیا میں اپنی پارٹی وابستگی تسلیم کی۔ شاہد خٹک نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ کچھ وزرا مشیران، معاونین خصوصی سمیت دیگر کا رویہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے منافی ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن درخواست کرتا ہے کہ ایسے وزرا و مشیران اور معاونین خصوصی کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا جائےتاکہ آنے والے انتخابات کے صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جاسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں