ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں ریلوے پولیس اہلکار کی فائرنگ، سینئر افسر سمیت 4 افراد ہلاک

firing

 نئی دہلی: بھارت میں ریلوے پولیس اہلکار نے چلتی ٹرین میں گولیاں برسادیں، اے ایس آئی سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے قریب پلگھار ریلوے اسٹیشن پر ایک پولیس اہلکار نے اپنے ساتھیوں اور مسافروں پر گولیاں چلادیں، واقعے میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے اے ایس آئی ٹکا رام سمیت 4افراد زندگی کی بازی ہار گئے،ریلوے پروٹیکشن فورس کانسٹیبل نے جے پور ممبئی ٹرین میں فائرنگ کی، مرنے والوں میں تین مسافر بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار نے اپنی اے کے ایم (جدید اے کے 47)سے 12گولیاں چلائیں، اس نے ٹرین میں تین الگ الگ مقامات پر فائرنگ کی،بھاری میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ریلوے پروٹیکشن فورس کے کانسٹیبل چیتن کو بوری ولی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں