مالدووا میں روسی سفارت خانے نے اگلے ماہ سے سرگرمیاں محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روس نے یہ فیصلہ مالدووا کی جانب سے روس میں پندرہ اگست سے اپنے سفارتی عملے کو اسی سے پچیس تک کم کرنے کے اعلان کے بعد کیا ہے۔
سفارت خانے کی جانب سے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سفارتی سرگرمیاں پانچ اگست سے محدود کی جائیں گی ۔
مالدووا امور خاراجہ کے ترجمان ایگور زخارووف نے بتایا کہ ہم نے روسی سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار نہیں دیاہے ،ہم صرف سفارت کاروں کی مساوی تقرری کا احترام کر رہے ہیں۔
مالدووا نے روس میں اپنے سفارت کاروں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ مالدووا کے ماسکو میں سفارت خانے کی چھت پر نگرانی کے لیے دو درجن سے زائد انٹیناز نصب کرنے کی اطلاعات کے بعد کیا تھا۔