ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مضبوط ترکیہ مضبوط آذربائیجان کا اور مضبوط آذربائیجان مضبوط ترکیہ کا مفہوم رکھتا ہے: فیدان

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ "مضبوط ترکیہ مضبوط آذربائیجان کا اور مضبوط آذربائیجان مضبوط ترکیہ کا مفہوم رکھتا ہے”۔

وزیر خارجہ فیدان نے دارالحکومت انقرہ میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہان بائراموف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "مضبوط ترکیہ مضبوط آذربائیجان کا اور مضبوط آذربائیجان مضبوط ترکیہ کا مفہوم رکھتا ہے”۔

آرمینیا اور آذربائیجان کے باہمی تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا ہے  کہ علاقائی استحکام کا راستہ ایک جامع امن سمجھوتہ سے گزرتا ہے اور اس کے لئے زنگہ زور راہداری کا کھُلنا نہایت ضروری ہے۔ لاچین راہداری آذربائیجان کا حصّہ ہے۔ آذربائیجان جس تدبیر کو مناسب سمجھے گا اختیار کرے گا اور بحیثیت ایک خود مختار ملک کے یہ اس کا بنیادی حق ہے”۔

فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ۔آرمینیا تعلقات کے جمود  کا سبب آرمینیا کا آذربائیجان کی زمین پر قبضہ تھا۔ اگرچہ قبضہ عملی طور پر ختم ہو چُکا ہے لیکن آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سرحدی سمجھوتہ جاری ہے۔ ہم حالات پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ بحیثیت ترکیہ ہماری پوزیشن یہ ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سمجھوتے طے پانے کے بعد صدر رجب طیب ایردوان تعلقات کو معمول پر لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہم، آرمینیا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لا کر اقتصادی ترقیاتی عمل کو فی الفور شروع کرنے کے خواہش مند ہیں”۔

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان انرجی تعاون کو یورپ کی انرجی ضمانت قرار دیتے ہوئے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ ” یورپ کے لئے گیس کی رسد میں تاناپ ‘TANAP ‘ کو ایک اہم مقام حاصل ہے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں