ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مودی کی انتہا پسندی کی آگ نے ہندوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا

 نئی دہلی:مودی کی انتہا پسندی کی آگ نے ہندوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، ہریانہ میں انتہا پسند ہندو گروپوں سے تصادم میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور 70سے زائد افراد زخمی ہوگئے،۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے علاقے میوات میں انتہا پسند ہندو گروپوں میں گزشتہ روز تصادم کے دوران 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 70سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق تصادم وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے پیروکاروں کے درمیان مذہبی رسومات کے دوران پیش آیا، مشتعل انتہا پسندوں نے درجنوں گاڑیوں کو نذر آتش کر ڈالا،حکام نے ریاست ہریانہ میں اگلے 3روز کیلئے انٹرنیٹ، ٹیلی فون اور میڈیا سروسز معطل کردیں، مودی سرکار نے ریاست بھر میں دفعہ 144نافذ کر دی۔

دوسری ریاستوں سے بھی ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکار بذریعہ ہیلی کاپٹر ہریانہ کی طرف روانہ کئے گئے ہیں، پولیس کی طرف سے مشتعل مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی،دیگر انتہا پسند ہندو تنظیموں نے واقعے کو ہندو مسلم تصادم کا رنگ دے کر ملبہ مسلمانوں پر ڈالنا شروع کردیا۔

تجزیہ نگار کے مطابق تصادم کو ہندو مسلم فساد کا رنگ دینا بی جے پی اور مودی کی طرف سے 2024 کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہوسکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں